۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام مسعود اختر رضوی

حوزہ/ مدرسہ علمیہ علوی قم المقدسہ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں پارا چنار کے مظلوم عوام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ علوی قم المقدسہ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں پارا چنار کے مظلوم عوام پر جاری ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام شیعہ قدس کی آزادی کے لئے جد و جہد کرتے ہیں اور اہل سنت مسلک سے تعلق رکھنے والی مظلوم تنظیم یعنی حماس کی حمایت میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں، لیکن پاکستان میں سفیانی اور یزیدی لشکر تکفیری شیعوں کے گلے کاٹنے میں مصروف ہیں اور ساری دنیا تماشا دیکھ رہی ہے، جبکہ امریکہ اور یورپ میں اگر ایک شخص بھی مارا جاتا ہے تو ساری دنیا حقوق بشر کا نعرہ بلند کرنے لگتی ہے۔

حجت الاسلام سید رضوی نے مزید کہا کہ ہمارا اہل سنت کے معتدل اور دیندار علمائے کرام جو حقیقی معنوں میں اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پیروکار ہیں، ان سے درخواست ہے کہ سفیانی اور یزیدی لشکر تکفیری کی جانب سے پارا چنار کے مظلوم عوام پر ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائیں، جس طرح شیعہ بغیر کسی مسلکی تعصبات کے اپنا دینی فریضہ سمجھ کر مظلوم غزہ کی حمایت کررہے ہیں اور ان کے لیے قربانیاں دیں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور اور مجاہد انصاف پسند مسلمانوں سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد اس قتل عام کو روکیں اور مظلوموں کا ہر طرح سے ساتھ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .